سرینگر:یوم آزادی کے موقع پر کانگریس کے ہیڈکوارٹر مولانا آزاد روڑ سرینگرمیں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس دوران کانگریس کے سینئر لیڈران نے یہاں پرچم کشائی کی۔
72 ویں یوم آزادی کے موقع پر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمتی نے پارٹی ہیڈکواٹر سرینگر میں ترنگا لہرایا اور جشن آزادی منایا.
اس موقعہ پر سرینگر کانگریس لیڈران نے پارٹی عہدیداران کو یوم آزادی پر مبارکباد دی.پارٹی لیڈران نے قومی پرچم لہرانے کے بعد ایکدوسرے میں مٹھیاں تقسیم کیں.
اس تقریب میں سابق وزیر تاج محی الدین،ایم ایل سی نائب صدر غلام نبی مونگا،ترجمان فاروق اندرابی ،محمد سلطان ،عرفان نقیب،عبدالغنی خان ،شمیمہ رینہ،امتیاز احمد خان،عارف مقبول ،سائرا،شمیمہ میر،بشارت ،زاہد بشیر اور دیگر کارکان نے شرکت کی.
اس موقعہ پر پارٹی لیڈران نے کانگریس لیڈرشپ کی آزادی کی تحریک میں پیش کی گئیں قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اُنہیں خراج پیش کیا.
انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈرشپ سے ہی ملک کو ظلم وجبر سے آزادی نصیب ہوئی.انہوں نے کہا کہ قوم ،ملک کے مجاہد آزادی کو ہر وقت یاد رکھے گی .ان کا کہناتھا کہ مجاہد آزادی نے ملک کی بقااورآزادی کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا.
ان کا کہناتھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں افراتفری اور غیر یقینی وبے چینی کےلئے ذمہ دار ہے جبکہ
انہوں نے ملکی عوام سے اپیل کی کہ وہ دونوں جماعتوں کی تقسیم کی سیاست کے خلاف آواز اٹھائیں .
Comments are closed.