پولیس نے محمد یاسین ملک کو حراست میں لیا

سرینگر:پولیس نے بدھ کے روز لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو حراست میں لیکر تھانہ نظر بند رکھا جبکہ اس کے علاوہ فرنٹ کے دیگر کئی اراکین کو بھی حراست میں لیا گیا .

ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے بدھ کی صبح محمد یاسین ملک کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا اور محمد یاسین ملک کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے .

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی ،اور زونل آرگنائزر بشیر کشمیر کو بھی حراست میں لیکر تھانہ کوٹھی باغ میں مقید رکھا .

ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل پولیس نے فرنٹ کے ضلع صدر گاندر بل بشیر احمد راتھر کو دیگر کارکنان سمیت حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں نظر بند رکھا .

Comments are closed.