نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ ،فوجی اہلکار زخمی

نوشہرہ: فوج نے صوبہ جموں کے راجوری ضلعے کے نوشہرہ سیکٹر میں بدھ کو ایک در اندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا .

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی علی الصبح 5 بجکر 15 منٹ پر نوشہرہ سیکٹر راجوری میں لائن آف کنٹرول پر الرٹ فوجی اہلکاروں نے مشکوک نقل وحرکت دیکھی .

انہوں نے کہا کہ جب الرٹ فوجی اہلکاروں نے مشکوک افراد کو چیلنج کیا ،تو انہوں نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی .انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں فوج نے بھی فائرنگ کی .

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے دوران طرفین کے مابین مختصرگولیوں کا تبادلہ ہوا ،جس دوران در انداز اُس طرف واپس باگنے پر مجبور ہوئے اور اس طرح در اندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا.

دفاعی ترجمان نے کہا کہ ہے کہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے کے دوران فوج کا ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوا ،تاہم اسکی حالت مستحکم ہے

تاہم علاقے میں دراندازوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رکھا گیا ،لیکن اس دوران دراندازوں اور فوج کے درمیان دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا.

Comments are closed.