جموں :فلیش فلڈ سے 4 افراد ہلاک ،3 مضروب

جموں: صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں برساتی طوفانی کے باعث ‘فلیش فلڈ’ کے باعث 4 افراد ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ دو درجن مکانات اور درجنوں گاڑیاں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر تباہ ہوگئے.

اطلاعات کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع ادھمپور میں برساتی طوفان کے نتیجے میں 2 افراد کی موت اور 2 دیگر شدید زخمی ہوئے .

معلوم ہوا ہے کہ جموں اور پونچھ میں بالتریب فلیش فلڈ کی زد میں آکر ایک،ایک شہری کی موت ہوگئی .یہاں یہ ہلاکتیں موسلادھار بارشوں کے بعد پیدا شدہ سیلابی صورتحال کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں .

رپورٹس کے مطابق ایک یاتری ماتا وشنو دیوی کے راستے پر کٹرا میں لینڈ سلائڈنگ کے دوران زخمی ہوا.45 سالہ بابو رام کو سیلابی ریلے کا پانی اپنے ساتھ بہا لے گیا جبکہ اسکے بچے کو بچالیا گیا.حکام کے مطابق ادھمپور میں 22 سالہ ٹیچر ڈمپل دیوی بھی سیلابی ریلے کی زد میں آکر ہلاک ہوئیں .

جموں بس اسٹینڈ میں ڈرین میں گزشتہ شب سنجے کمار نامی شہری گر گیا جس دوران سیلابی ریلے نے اسکو اپنے ساتھ بہا لیا .اس کی نعش برآمد کرلی گئی .

منی بلیٹ پونچھ میں فلیش فلڈ کی زد میں آکر 24 سالہ جاوید نامی نوجوا ن فلیش فلڈ کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا جبکہ اسکی بھی نعش برآمد کی گئی .

جموں ،کٹھوعہ ،پونچھ ،راجوری ،ادھمپور اور ریاسی اضلاع میں موسلادھار بارشوں،فلیش فلڈ اور لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں دو درجن رہائشی مکانات اور دیگر ڈھانچوں کو نقصان پہنچا.

معلوم ہوا ہے کہ اس خطے میں گزشتہ تین روز سے رات کے دوران شدید بارشیں ہوئیں ،جسکی وجہ سے کئی علاقوں میں فلیش فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگئی .جموں شہر میں کئی اہم زمینی رابطے جن میں جانی پور،میو پلاٹ اورتالاب تیلو شامل ہے ،منقطع ہو کر رہ گئے کیونکہ یہاں سڑک ہی سیلابی ریلوں نے بہا لی .

جانی پور اور کانگریل میں فلیش فلڈ کا پانی کئی رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا ہے .بتایا جاتا ہے کہ جموں شہر کے مضافاتہ علاقہ کانگریل بری طرح سے متاثر ہوا .معلوم ہوا ہے کہ سیلابی ریلوں کا پانی گھروں‌ کے زندر داخل ہوا جسکی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بجلی کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا.

نیو پلاٹ علاقے میں درجنوں درختاں جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ یہاں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں .کیرن ،کنگریل،رائے پور،کوٹ-بلوال،برن اور گھروٹہ ،پلورا،چنانی ہمت اور دیگر نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں.

معلوم ہوا ہے کہ چناب ،توی اور بسنت دریا ئوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے .جموں شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی اور بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے جبکہ جموں شہر کے مضافاتی علاقے بھی گزشتہ رات سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں .

اولڈ جانی پور ،بھوانی نگر ،نصیب نگر ،شانت نگر ،پلورہ ،لور روپ نگر، متھی اور دیگر علاقوں میں رہائشی مکانات اور دکانات میں سیلابی پانی اور کھیچڑ داخل ہوا ہے .

Comments are closed.