سرینگر:: حریت کانفرنس (ع)کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے پاکستان کے ۱۷ویں یوم آزادی کے موقع پر وہاں کے عوام اور پوری سیاسی قیادت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دلی تہنیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان جموںوکشمیر کے عوام کے حق و انصاف پر مبنی پیدائشی حق، حق خودارادیت کی تحریک کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی سطح پر مسلسل حمایت کرنے کی وجہ سے ہمارا ایک محسن اور بہی خواہ ملک ہے اور پاکستان کی آزادی کے جشن کے موقعہ پر پوری کشمیری قوم پاکستان کے امن، سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دل سے دعا گو ہیں ۔
میرواعظ نے کہا کہ پاکستان کا وجود پورے عالم اسلام کیلئے ایک آہنی قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے اورپاکستان کے استحکام سے ہی عالم اسلام اور اس پورے خطے کا استحکام مربوط ہے ۔
میرواعظ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے حالیہ انتخابات کے نتیجے میں جناب عمران خان صاحب کی قیادت میں وجود میں آنے والی نئی منتخبہ حکومت نہ صرف پاکستان کے سیاسی ،معاشی اور جغرافیائی استحکام کیلئے اپنی بھر پور کوششیں بروئے کار لائے گی بلکہ مسئلہ کشمیر جو اس پورے خطے کے امن کیلئے گزشتہ سات دہائیوں سے خطرہ بنا ہوا ہے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ایک منصفانہ حل کیلئے اپنی سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گی۔
اس مرحلے پر میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں اور ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھے تاکہ یہ ملک عالم اسلام کی قیادت کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی پر امن جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے۔
اس دوران حریت ترجمان نے بھارت کے یوم آزادی کی آڑ میںکشمیر کے طول وعرض میں فورسز اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے عام لوگوں کی جامہ تلاشی اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ جشن آزادی منانے کی آڑ میںحسب سابق پورے کشمیر کو یرغمال بناکر رکھ دیا گیا ہے اور لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو مشکل اور مسدود بنا دیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.