دھار،: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں آج صبح دو گروپوں کے مابین پرانے تنازعہ میں ایک نوجوان کی موت کے بعد پولیس نے پورے علاقہ میں چوکسی بڑھا دی ہے۔
کوتوالی پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرانے میونسپل علاقہ میں آج صبح مقامی لوگوں صدام اور ساحل نے ادریس اور جنید پر چاقو سے حملہ کردیا جس میں جنید کی موت ہوگئی اور سنگین طورپر زخمی ادریس کو ابتدائی علاج کے بعد اندور ریفر کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں لوگ اسپتال پہنچ گئے، جنہیں وہاں سے ہٹاکر جائے وقوع اور پورے علاقہ کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مرنے والے اور ملزمین کے مابین طویل عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ روپیش کمار دویدی نے بتایا کہ آپسی رنجش کے سبب دونوں فریقوں میں جھگڑا ہوگیا۔ شہر میں امن ہے۔(یو این آئی )
Comments are closed.