کپوارہ: فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹنگڈار سیکٹر کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر فوج کی جوابی کارروائی میں 2پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ۔فوج کا کہنا ہے کہ ٹنگڈار سیکٹر میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جسکی وجہ سے ایک فوجی اہلکار پیر کی شب گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ۔
اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ٹنگڈار سیکٹر میں در اندازوں کو اس پار دھکیلنے کےلئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ یہ خلاف ورزی پیر کی شب کی گئی ،جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا اور جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کے2اہلکار ہلاک ہوئے ۔
ان کا کہناتھا کہ اس سے قبل پاکستانی فوج نے خلاف ورزی کرتے ہوئے انل پوسٹ ،چیتک پوسٹ اور بلیک راک پوسٹ پر صبح7بجکر15منٹ پر چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ،جسکا جواب دیا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ٹنگڈار سیکٹر میں طرفین کے مابین وقفے وقفے سے گولہ باری کا تبادلہ جاری تھا ۔یاد رہے کہ اسی سیکٹر میں سوموار کی شب دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث ایک بھارتی فوج ہلاک ہوا تھا ۔
دفاع ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی سنیپئر فائرنگ سے 20جاٹ سے وابستہ فوجی اہلکار ایل پی پوسٹ کے نزدیک جاں بحق ہوا ۔مہلوک اہلکار کی شناخت سپاہی پوشپیندر سنگھ ساکنہ مترا اتر پردیش کے بطور ہوئی ۔(ایجنسیاں )
Comments are closed.