نتن یاہو اور السیسی نے خفیہ ملاقات میں غزہ پر بات چیت کی : چینل ٹین

یروشلم، 14اگست: اسرائیل کے ایک ٹیلی ویزن نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے مابین مئی میں خفیہ چوٹی کانفرنس ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے غزہ پٹی میں طویل مدتی جنگ بندی پر بات چیت کی۔
اسرائیل کے چینل ٹین نیوز نے پیرکو اپنی ایک رپورٹ میں نامعلوم افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خفیہ میٹنگ 22مئی کو مصر میں ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں لیڈروں نے غزہ کی ناکہ بندی کو آسان بنانے، اس کے بنیادی ڈھانچے کو درست کرنے اور جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت کی۔ مسٹر نتن یاہو کے ترجمان نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ مصر کے حکام کی طرف سے بھی اس سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مصر اور اقوام متحدہ اسرائیل اور غزہ پر حکومت کرنے والی اسلامی تنظیم حماس کے مابین طویل مدتی جنگ بندی میں ثالثی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران غزہ پٹی علاقہ میں تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر جنگ بندی نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جاری رائٹر

Comments are closed.