جے این ایو کے ریسرچ طالب علم عمر خالد پر فائرنگ ، بال بال بچ گئے

کسی کوگولی نہیں لگی،موقع پرپستول بھی برآمد ، تحقیقات جاری:دہلی پولیس

دہلی:دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں سوموار کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے جے این ایو میں ریسرچ کررہے طالب علم عمر خالد پر فائرنگ کی تاہم عمر خالدکو اس حملے میں گولی نہیں لگی ہے۔

دلی پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی کوگولی نہیں لگی ہے۔ موقع پرپستول بھی برآمد کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے جے این ایو میں ریسرچ کررہے طالب علم عمر خالد پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزاتی طور بچ نکلے ۔

ایک چشم دید نے بتایا کہ عمر خالد ہمارے ساتھ ایک پروگرام میںتھا۔جب ہم ایک چائے کی دکان پر تھے تبھی سفید شرٹ پہنے ایک شخص قریب آیا، اس نے پہلے دھکا مارپھر فائرنگ کردی۔دھکے کی وجہ سے خالد گرگیا اور گولی اس کے پاس سے نکل گئی۔ ہم نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن اس نے ہوا میں کئی بار فائرنگ کردی اور وہ فرار ہوگیا۔ جے این یو میں ان کے ساتھی اور سابق طالب علم رہنما کنہیا کمار نے کہا ہے کہ یہ آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔

دلی پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی کوگولی نہیں لگی ہے۔ موقع پرپستول بھی برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.