سرنکوٹ میں دلخراش حادثہ،بجلی جھٹکا لگنے سے میاں ،بیوی لقمہ اجل

سرنکوٹ: پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بیچ میاں۔بیوی بجلی جھٹکا لگنے سے لقمہ اجل بن گئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی شب پیش آیا ۔

ایس ایچ او سرنکوٹ محمد انظرنے بتایا کہ اتوار کی شب یہاں موسلادھار بارشیں ہوئیں ،انہوں نے بتایا کہ میاں۔بیوی سیلابی ریلے کا پانی گھر میں داخل ہونے سے روکنے کےلئے گھر سے باہر آئے ۔

ان کا کہناتھا کہ اس عمل کے دوران ایک درخت ایل ٹی ترسیلی لائن پر جا گرا ،جس دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچی ،جہاں انہوں نے کہا کہ بہوشی کی حالت میں دونوں میاں ۔بیوی کو پایا ،جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچا یا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا ۔

مہلوک میاں بیوی کی شناخت مرید حسین اور اسکی زوجہ نجمہ بیگم ساکنہ چھاٹی بھٹی سرنکوٹ کے بطور ہوئی ۔بعد ازاں قانونی وطبی لوازمات پُر کرنے کے بعد دونوں کی نعشیںکو اہلخانہ کے سپرد کردی گئیں ۔

ادھر جب دونوں میاں بیو ی کی نعشیں آبائی گاﺅں پہنچائی گئی ،تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔

Comments are closed.