امرناتھ یاتراجموں سے عارضی طور معطل

سرینگر : انتظامیہ نے15اگست کے پیش نظر جموں سے سالانہ امرناتھ یاترا کو آئندہ تین روز کےلئے عارضی طور پر معطل کیا۔رپورٹس کے مطابق یہ اقدام یاتریوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کےلئے اٹھائے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے تحت سوموار سے کسی یاتری کو جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ان کا کہناتھا کہ آئندہ تین روز تک بھگوتی نگر جموں سے سرینگر کی کسی یاتری کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق بالہ تل اور پہلگام کے روایتی راستوں سے سالانہ امرناتھ یاترا جاری رہے گی ۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں روایتی راستوں سے بیس کیمپوں سے امرناتھ یاتریوں کو گپھا کے درشن کرنے کی اجازت ہوگی ۔

اب تک 2لاکھ79ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کئے ،امسال 28جون سے سالانہ امرناتھ شروع ہوئی اور26اگست کو یہ یاترا اختتام پذیر ہوگی ۔

Comments are closed.