پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالضحیٰ 22 اگست 2018 کو منائی جائے گی۔
مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس کے بعد اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں عیدالضحیٰ 22 اگست 2018 کو منائی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور نے 22 اگست 2018 کو عیدالضحیٰ منانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پاکستان میں 12 اگست کو ہی ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ شام ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا اور آج یکم ذی الحج ہے۔سعودی عرب میں حج کا رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ پیر 20 اگست کو ادا کیا جائے گا اور عیدالضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی۔
دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام، یونان اور سنگاپور میں بھی یکم ذی الحج 13 اگست کو ہوگی اور عیدالضحیٰ پاکستان کے ساتھ 22 اگست کو منائی جائے گی۔
Comments are closed.