بدعنوانی کے قصورواروں کے خلاف کی جائے قانونی کارروائی: خامنہ ای

دبئی، 12 اگست: ایران کے سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں مالی بدعنوانی کے قصورواروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے ہفتہ کو اس بات کی اطلاع دی۔
مسٹر خامنہ ای نے کہا کہ عدالتوں کا مقصد مالی بدعنوانی کے قصورواروں کو جلد سے جلد سخت سزا دینا ہونا چاہئے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق امولي لاریجانی نے مسٹر خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر کہا کہ ملک میں اقتصادی جنگ جیسے حالات ہیں۔
بڑھتی ہوئی ہوئی قیمتوں اور مبینہ مالی بدعنوانی کو لے کر عوام کے درمیان اشتعال اور ناراضگی کے پیش نظر ایران کے سپریم مذہبی رہنما کا یہ بیان کافی اہم مانا جا رہا ہے۔
مسٹر لاریجانی نے اپنے خط میں کہا کہ ایران کی موجودہ مالی حالت اقتصادی جنگ جیسے حالات کی طرح ہے۔ بدعنوانی کے مقدمات سے جلد سے جلد نمٹا جائے اس کے لئے انہوں نے مسٹرخامنہ ای سے خصوصی عدالتوں کے قیام کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
رائٹر

Comments are closed.