ٹرمپ-میكرو ن کے درمیان ایران، مغربی ایشیا اور کاروبار کے معاملہ پر بات چیت
واشنگٹن، 11 اگست : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو فرانس کے صدر امانوئل میكرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، ایران اور مغربی ایشیا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
اپنے نیو جرسی گولف کلب میں چھٹیاں منا رہے مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا’’فرانس کے صدر اما نوئل میكرون کے ساتھ ٹیلی فون پر اچھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران ان سے مختلف مسائل بالخصوص سلامتی اور کاروبار کے ایشوز پر گفت و شنید ہوئی‘‘۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ’ایران اور مغربی ایشیا سمیت کاروبار اور سیکورٹی‘ کے ایشوزپر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
رائٹر
Comments are closed.