بیجنگ، 11 اگست: چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے تجارتی اور توانائی معاہدے کسی دوسرے ملک کو نقصان نہیں پہنچاتے ہیں۔
وزارت نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا’’چین اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے کاروبار اور توانائی کے شعبے میں شفاف اور عمومی کمرشل تعاون کر رہے ہیں،جو جائز، منصفانہ اور قانونی ہے۔ یہ نہ تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں یا چین کی طرف سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے لئے کئے گئے وعدوں کے خلاف ہے اور نہ ہی یہ کسی دوسرے ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہئے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں پر بھی امریکہ پابندی لگائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.