نئی دہلی : کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دلت اور قبائلی مخالف قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ دلتوں کی مخالفت میں وہ کھڑے تو نہیں ہو سکتے ہیں، لیکن ان کے دلوں میں ان طبقوں کے لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ انہیں کچلنا چاہتے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے یہاں جنتر منتر پر ایس سی / ایس ٹی کے احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دلتوں کے حق میں کھڑا رہنا مودی کی سیاسی مجبوری ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو پورا ملک ان کے خلاف کھڑا ہو جائے گا، لیکن ان کی سوچ دلت مخالف ہے۔ ملک کا ہر کمزور شخص اس بات کو سمجھتا ہے کہ وزیر اعظم کے دل، دماغ اور ذہن میں دلتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ دلتوں کو کچلنا اور دبانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی صرف سوچ ہی دلت مخالف نہیں ہے، بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سوچ بھی ویسی ہی ہے۔ جہاں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں ہیں ان ریاستوں میں کھلے عام دلتوں کو مارا، پیٹا گیا ہے اور اب بھی دبایا جاتا ہے اور انہیں کچلا جاتا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ دلتوں کے خلاف انسداد مظالم قانون کانگریس لائی تھی۔ بی جے پی کی سوچ دلتوں کے خلاف ہے، لہذا جہاں بھی دلت آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں کچل دیا جاتا ہے، مارا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایسا ہندوستان چاہتی ہے، جہاں سب کو آگے بڑھنے کا موقع ملے اور اس سمت میں کانگریس ایک انچ پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔
یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.