جی ایس ٹی کو غلط طریقے سے نافذ کیا گیا: اپوزیشن

نئی دہلی، 9 اگست: اپوزیشن نے مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو ‘ایک ملک ایک ٹیکس’ کی اچھی پہل تو بتایا ، لیکن الزام بھی لگایا کہ مودی حکومت نے اس کی اصل تصور کو ختم کر دیا۔ حکومت نے اسے غلط طریقے سے لاگو کیا ہے، جس کی وجہ سے تاجروں کو کافی دقتیں ہورہی ہيں۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے مرکزی مصنوعات و خدمات ٹیکس(ترمیمی) بل 2018 پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کانگریس کا تصور ہے۔ کانگریس کی قیادت والی حکومت نے اسے مفید ٹیکس نظام کے طور پر تیار کیا تھا، لیکن مودی حکومت نے اس کے اصل تصور کو ہی تباہ کر کے اسے لاگو کیا ہے، جس کی وجہ سے تاجروں کو کافی دقت ہو رہی ہے۔
انہوں نے حکومت پر جی ایس ٹی کے غلط نفاذ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہر قانون اچھا ہے، لیکن جب قانون نافذ کرنے والے لوگ اچھے نہیں ہوں تو دقتیں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔ جی ایس ٹی سے صنعتوں اور غریبوں کو فائدہ ہونا تھا، لیکن جو جی ایس ٹی مودی حکومت نے لاگو کیا ہے، اس سے غریب اور کاروباری پریشان ہیں۔ جی ایس ٹی کی وجہ سے تمل ناڈو میں صنعتیں بند ہو گئی ہیں اور پانچ لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔
جاری۔ یواین آئی

Comments are closed.