اونتہ بھون سرینگر اور مہجور نگر سرینگر میںراستے مسدود
سرینگر09اگست سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شہر سرینگر کے اونتہ بھون اور مہجور نگر سرینگر کے علاقوں کومحاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو بھی سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اونتہ بھون صور ہ علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ ادھر سہ پہر چھ بجے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شہر سرینگر کے مہجور نگر علاقے کو بھی محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی جار ہی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، پیرا ملٹری فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لے کر داخلی راستوں پر پہرے بٹھا دئے اور کسی کو بھی گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق اونتہ بھون اور مہجور نگر سرینگر میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سہ پہر چھ بجے کے بعد مہجور نگر سرینگر کے نصف درجن علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مہجور گلی ، عمران گلی ، مین روڑ مجہور گلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس ، ایس او جی ، پیرا ملٹری فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جار ہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں میں بھی پہرے بٹھا کر فرار ہونے کے راستوں کو سیل کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے مہجور نگر سرینگر میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ادھرشہر سرینگر میں سہ پہر چھ بجے کے بعد سیکورٹی فورسز کو اچانک متحرک کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اہم شاہراﺅں ، حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ شہر خاص میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا جہاں پر مسافروں اور راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جار ہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سہ پہر چھ بجے کے بعد شہر سرینگر میں سیکورٹی فورسز کو اچانک متحرک کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیول لائنز کے لالچوک ، ریگل چوک، ڈلگیٹ ، بٹہ مالو کے ساتھ ساتھ آس پاس علاقوں میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جو راہگیروں اور گاڑیوں میں سوار مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے تھے۔ نمائندے کے مطابق شہر خاص کے خانیار اور دیگر علاقوں میں اہم شاہراﺅں پر ناکے بٹھا ئے گئے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیکورٹی فورسز نے سیل کرکے کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جار ہی ہے۔
Comments are closed.