نتیش کی کجریوال سے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں حمایت کی اپیل

نتیش کی کجریوال سے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں حمایت کی اپیل

نئی دہلی، 9 اگست : راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کےلئے ہونے والے انتخابات سے کچھ گھنٹے قبل بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کی شب دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سے بات کی اور پارٹی امیدوار ہری ونش نارائن سنگھ کے لئے عام آدمی پارٹی (آپ) کی حمایت مانگی۔
’آپ‘ لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا’’نتیش کمار نے اروند کجریوال کو فون کیا اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) امیدوار کے لئے ’آپ‘ کی حمایت مانگی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس’آپ‘ کی حمایت نہیں لینا چاہتی ہے، تو’آپ‘ راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدہ کے لئے ہونے والی پولنگ کا بائیکاٹ کرے گی۔
انہوں نے کہا’’اگر راہل گاندھی جی کو ان کے امیدوار کے لئے ہماری مدد کی ضرورت نہیں ہو، تو عام آدمی پارٹی کے پاس ووٹ کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدہ کے لئے آج 11 بجے پولنگ ہوگی اور ’آپ‘ نے این ڈی اے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
یو این آئی،

Comments are closed.