سعودی عرب -کینیڈاتعلقات میں کشیدگی

سعودی عرب -کینیڈاتعلقات میں کشیدگی

اوٹاوا،9اگست : انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبہ پر سعودی عرب نے کینیڈا کو خبردار کیا ہے وہ اپنی غلطی کی تلافی کرے یا مزید کارروائی کے لیے تیار ہو جائے۔
سعودی عرب نے طلبا کے بعد اپنے مریضوں کو بھی کینیڈا سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہم نے جاری سرمایہ کاری بند نہیں کی، نئی پابندی لگائی ہے، مسئلہ انسانی حقوق کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کا سوال آئے گا کینیڈا پر زور اور دو ٹوک انداز میں آواز اٹھائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے۔
تمام تر صورتحال کے باوجود سعودی وزیر توانائی کا کہناہے کہ کینیڈا کےلیے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔
یو این آئی،

Comments are closed.