بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والوں كو مودی کی خراج عقیدت

بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والوں كو مودی کی خراج عقیدت

نئی دہلی، 9 اگست : وزیر اعظم نریندر مودی نے 1942 کی ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اس تحریک کے ذریعہ مہاتما گاندھی ’سامراجی حکومت کی بنیاد‘ ہلا سکے اور اس سے ہندوستان کی آزادی کی جنگ کو مزید تقویت ملی تھی۔
مسٹر مودی نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے کہا ’’ ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والی خواتین اور مردوں کو یاد کرتے ہوئے سلام، مہاتما گاندھی کے اعلان سے ملک کو نیا خدو خال ملا‘‘۔
انہوں نے 1940 کے کچھ آفیشل رپورٹوں کا حوالہ بھی دیا جن میں کہا گیا تھا کہ یہ تحریک وسیع پیمانے پر پھیل گئی تھی اور اس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا تھا۔
مسٹر مودی نے اس وقت مسٹر اٹل بہاری واجپئی کی لکھی ایک نظم کو بھی شیئر کیا جو نیشنل آرکائیوز میں محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا’’ نیشنل آرکائیوز کی کوششوں کا شکریہ، مجھے ہندوستان چھوڑو تحریک کی تاریخ سے منسلک کچھ قیمتی حصے مل سکے اور ان ہی میں اٹل جی کی ایک نظم بھی ہے جو 1946 میں ایک اخبار ’ ابھیدیہ‘ میں شائع ہوئی تھی۔یہ اخبار مسٹر مدن موہن مالویہ سے منسلک تھا‘‘۔مسٹر مودی نے اس نظم ’’سنو پرلیہ کی اگوانی کا سر انواس پون میں ‘‘کی ایک فوٹوكاپي بھی پوسٹ کی ہے۔
قابل غور ہے کہ كرپس مشن کی ناکامی کے بعد مہاتما گاندھی نے آٹھ اگست 1942 کو ہندوستان چھوڑو تحریک کی شروعات کی تھی اور اس میں’کرو یا مرو‘کا اعلان بھی کیا تھا۔
یو این آئی.

Comments are closed.