نئی دہلی، (یواین آئی) یوم آزادی پر دارالحکومت میں شدت پسندانہ حملے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے یہاں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خفیہ محکمہ کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر دارالحکومت میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خفیہ اطلاع ملی ہے کہ حملے کو انجام دینے کے لئے کچھ شدت پسند دہلی میں گھس آئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ لال قلعہ کے ارد گرد سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں. اس کے ساتھ ہی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، پرانی دہلی ریلوے اسٹیش، نظام الدین اور آنند وہار سٹیشنوں پر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام میٹرو اسٹیشنوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
Comments are closed.