جے پور، (یو این آئی) راجستھان کے سرحدی علاقے شری گنگا نگر میں غباروں کے ساتھ پاکستان کے جھنڈے آنے کا سلسلہ آج دوسرے دن بھی جاری رہا۔
پولیس کے مطابق شری گنگا نگر ضلع کے رائےسنگھ نگر کےٹھنڈی گاؤں میں آج ایک کھیت میں رنگ برنگے غبارے کے ساتھ چاند ستاروں والا پاکستانی جھنڈا ملا۔ پولیس کے مطابق اس جھنڈے کے ساتھ انگریزی میں آئی لو پاک لکھا ہوا ہے۔ یہ جھنڈا دو ٹكڑوں میں ملا ہے جو شایدہوا کے رخ میں کسی درخت سے الجھكر پھٹ گیا ہوگا۔
ضلع کے پدمپورہ تھانہ کے بی بی 19 گاؤں میں بھی کل ایک کھیت میں اسی طرح کے غبارے کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا ملا تھا جس پر جشن آزادی لکھا ہوا تھا۔ یہ پرچم تھانہ علاقہ کے ایک کھیت میں پڑا ہوا تھا جسے کھیت مالک راجندر سنگھ نے پولیس کےسپرد کیا۔
راجستھان کےخفیہ محکمہ کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دیکشا کابرانے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی معلومات ہیڈکوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔ خفیہ شاخ کے مطابق شری گنگا نگر سے پاکستانی سرحد ملتی ہے جہاں سےغباروں کے ساتھ پاکستانی جھنڈے لگا کر چھوڑے جاتے ہیں جو ہواؤں کے رخ کے سبب ہندوستانی سرحد میں داخل ہوتے ہیں۔
Comments are closed.