دمہال ہانجی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن
علاقے میں تشدد بھڑک اُٹھا ،گاگل لولاب میں جنگجو گرفتار:پولیس
یو پی آئی
کھور بٹہ پورہ دمہال ہانجی پورہ کولگام میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔سیکورٹی فورسز نے تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے بے تحاشہ ٹیر گیس شلنگ اور ساونڈ شیلوں کا استعمال کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاﺅں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔ بعد سہ پہر پانچ بجے کے بعد عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی کھور بٹہ پورہ دمہال ہانجی پورہ کولگام کے گاﺅں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس وفورسز کی مشترکہ ٹیم نے جونہی گاﺅں کو محاصرے میں لیا اس دوران نوجوان مشتعل ہوئے اور پتھراو کرنا شروع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں کھور بٹہ پورہ گاﺅں میں سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں جبکہ مظاہرین اور سیکورتی فورسز کے درمیان آخری اطلاعات موصول ہونے تک تصادم آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔دفاعی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد کھور بتہ پورہ کولگام علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مشتعل نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو بھی کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔یو پی آئی نے اس ضمن میں جب کولگام پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کھو ربٹہ پورہ کولگام میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا جس دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اکا دکا پتھراو کے واقعات رونما ہوئے تاہم مجموعی طورپر سرچ آپریشن پُر امن طورپر اختتام پذیر ہوا۔ ادھرگاگل لولاب کے جنگلی علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق لولاب میں پولیس اہلکار کی سروس رائفل چھیننے میں مذکورہ جنگجو بھی ملوث تھا۔ 18آر آر اور کپواڑہ پولیس نے مشترکہ طورپر گاگل لولاب کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک مقامی عسکریت پسند کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مقامی ملی ٹینٹ نے حال ہی میں جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ لولاب میں پولیس اہلکار کی سروس رائفل چھیننے میں بھی ملوث تھا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق رائفل چھیننے میں ملوث ایک اور ملی ٹینٹ جو کار چلا رہا تھا کوڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گءہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق لولاب کے مختلف جنگلی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مفرور جنگجو کو تلاش کرنے کیلئے لولاب اور کپواڑہ میں جگہ جگہ ناکے بٹھائے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہے۔
Comments are closed.