نان گیزٹیڈ فارسٹ ایمپلائز کا کپوارہ میں احتجاج

کپوارہ:(کے پی ایس )::نان گیزٹیڈ فارسٹ ایمپلائز نے اپنے مطالبات کو لیکر کپوارہ میں احتجاجی مظاہرے کئے .انہوں نے مطالبہ کیا کہ اُنکے حق میں بھی پے اناملی واگزار کیا جائے .

اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق نان گیزٹیڈ فارسٹ ایسو سیشن جمو ں و کشمیر نےکپوارہ میں احتجاج کیا جس کی قیادت ریاستی صدر نظیر احمد میر اور چیف ایڈوایئزر سٹیٹ شیخ بشیر احمد نے کی.

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ریاستی گور نر انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کے حق میں پے اناملی واگزر کیا ،لیکن اُنہیں اس دائرے میں بقول انکے نہیں لایا گیا .

انہوں نے ریاستی گور نر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پے اناملی کو واگزار کیا جائے اور اسکے علاوہ جو بھی ہمارے مطالبات ہے اُن کو فوری طور پر حل کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اپنے احتجاج میں شدت لایئں گئے.

Comments are closed.