سرینگر:طلباءکو ادوےاتی پودوں کے فوائد اور ماحولےات سے متعلق جانکاری دےنے کے لئے سکولوں مےں نےچر کلبس کا قےام عمل مےں لاےا جا رہا ہے تاکہ رےاست مےں موجودادوےاتی پودوں کے تحفظ اور اُن کی خصوصےات کے بارے مےں طلباءکو آگاہ کےا جائے۔
ان باتوں کا اظہار ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے آج بوٹینکل گارڈن سرینگر مےں ”Nature study and Tree Talk“پروگرام کے دوران اظہار خےال کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کاافتتاح کرتے ہوئے سےکرےٹری فلوری کلچر طلعت پروےز، ناظم تعلیم کشمیرڈاکٹر جی اےن ایتو، ناظم ماحولےات او پی شرما وِدھےارتھی اور ڈائرےکٹر فلوری کلچرماتھورہ معصوم نے کہا کہ طالب علموں کو ادوےاتی پودوں کے فوائد سے متعلق جانکاری فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
افتتاحی رسم کے بعد” Tree Talk“پروگرام منعقد ہوا جس دوران ناظم ماحولےات او پی شرما وِدھےارتھی نے وہاں موجود طالب علموںکورےاست مےں موجود مختلف ادوےاتی پودوںکی خصوصےات سے متعلق آگاہ کےا۔ اس موقعے پر سےکرےٹری فلوری کلچر طلعت پرویز نے پروگرام کو تاریخی نےچر واک قرار دےتے ہوئے پانی اور غذا کے وسائل کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت اُجاگر کی۔
بعد مےں طلباءکو بوٹےنکل گارڈن سے باغ گُل لالہ تک نےچر واک کے دوران مختلف ادوےاتی پودوں سے متعلق جانکاری دی گئی ۔ اس دوران طلباءکو سکولوںکے ہربل باغات مےں ”Rosemary“پودے اُگانے کی اہمےت سے آگاہ کرتے ہوئے بتاےا گےا کہ ”Rosemary“پودے سے جو تےل فراہم ہوتا ہے اُس کی فی لیٹر قیمت بیس ہزار روپے سے زائد ہے اور کلاس روم مےں اس کی خوشبو استعمال کرنے سے ےاداشت اورتوجہ مےں اضافہ ہوتاہے۔
اےک اور ادوےاتی پودے” بن وانگُن“ کی اہمےت کے حوالے سے کہا گےا کہ اس جڑی بوٹی کو عام نزلہ زکام سے لے کر کےنسر کی بیماری تک علاج معالجے کے لئے استعمال مےں لاےا جاسکتا ہے۔ اےک اور پودے ”Bergenia“کے حوالے سے بتاےا گےا کہ اس جڑی بوٹی کو زخم بھر جانے کے لئے استعمال مےں لاےا جا سکتا ہے۔اس دوران طالب علموں کو مزار مونڈ، گےوتھیر، ہاپت ٹنگ ، ون وانگُن، پمبہ ژالن ، کہہ زبان،برارہ گاسہ اور کلریُن سمےت مختلف ادوےاتی پودوں کی اہمےت و افادےت سے متعلق جانکاری دی گئی۔اس موقعے پر طلباءنے محکمے کے اےسے اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اےسے پروگراموں کے انعقاد سے رےاست مےں موجود قدرتی اثاثوں سے متعلق جانکاری حاصل کرنے مےں کافی حد تک مدد ملتی ہے۔
اس دوران پھول بانی کی ڈائرےکٹر متھورا معصوم نے کہا کہ رےاست مےں پھولوں کے تین سو اقسام اور اےک ہزار سے زائد ذیلی اقسام موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سےکرےٹری فلوریکلچر طلعت پرویز کی ہداےت کے مطابق ہرسنیچر کو بوٹینکل گارڈن مےںطالب علموں کو پےشگی اجازت کے تحت تعلیمی سےر کے لئے مفت داخلہ دےا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.