لگاتار تیسرے دن پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی، (یواین آئی) ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں لگاتار تیسرے دن بڑھ کر آج دو ہفتوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملنے والی معلومات کے مطابق، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 20 پیسے بڑھ کر 76.70 روپے فی لیٹر ہو گئی جو 19 جولائی کے بعد اعلی ترین سطح ہے .

ڈیزل بھی جمعہ کے 68.02 روپے فی لیٹر کے مقابلے میں 18 پیسے مہنگا ہوکر 68.20 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ یہ 20 جولائی کے بعد سب سے اونچی سطح ہے ۔ پٹرول کولکتہ اور ممبئی میں 20-20 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 79.62 روپے اور 84.14 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 22 پیسے مہنگا ہوکر 79.68 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 18 پیسے بڑھ کر 70.98 روپے اور ممبئی اور چنئی میں 19-19 پیسے بڑھ کر بالترتیب 72.40 روپے اور 72.03 روپے فی ڈالر رہی۔

Comments are closed.