شوپیان ::(کے پی ایس ) ::جنوبی ضلع شوپیان میں بنک ڈکیتی کی ایک اور واردات رو نما ہوئی ،معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم بندوق بردار شوپیان کے کاپرن جموں وکشمیر بنک شاخ میں داخل ہوئے ،جہاں انہوں نے بنک عملہ اور صارفین کو بندوق کی نوک پر ایک قطار میں جمع ہونے کی کہا .
نامعلوم بندوق برداروں نے بنک سے 75 ہزار کے قریب رقم اور سیکورٹی گارڈ کی بارہ بور بندوق اڑالی .بندوق بردار واردات انجام دےنے کے بعد وہاں سے رفو چکر ہوئے .
اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری یہاں پہنچی ،جنہوں نے حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی.
Comments are closed.