سرینگر.جموں شاہراہ پر حادثہ ،تین ہلاک :پولیس

سرینگر (کے پی ایس): سرینگر -جموں شاہراہ پر جمعہ کی علی الصبح ایک ٹرک گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے .پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹرک زیر نمبر رجسٹر نمبر JK05E-6580سرینگر سے جموں کی طرف جارہی تھی ،جس دوران ٹرک کا ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جاگری .

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بیٹری چشمہ رام بن کے مقام پر جمعہ کی صبح 4بجے پیش آیا .پولیس ذرائع نے بتایا کہ دوران ریسکیو آپریشن جائے حادثہ سے 3 افراد کی نعشیں برآمد کی گئیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے (مزید تفصیلات کا انتطار) (کے پی ایس)

Comments are closed.