شہر خاص میں آتشزدگی ،2 رہائشی مکان خاکستر

سرینگر (کے پی ایس) :شہر خاص کے خانقاہ معلی علاقے میں جمعہ کی صبح آتشزدگی کی ایک واردات میں 2 رہائشی مکان خاکستر ہوئے .اس موقعہ پر فائر اینڈ ایمر جنسی عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے بچا لیا .

معلوم ہوا ہے کہ شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقے خانقاہ معلی میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی ،جس نے آنآ فانآ پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا .

عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے .آگ نے بھیانک رخ اختیار کیا اور مزید ایک اور مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا .

اس موقعہ پر فائرنگ اینڈ ایمرجنسی عملے کو مطلع کیا گیا ،جنہوں کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے بچالیا .تاہم آگ کی اس ہولناک واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی .

دونوں رہائشی مکانوں میں مقیم کئی افراد پر مشتمل دو کنبے بری طرح سے متاثر ہوئے. (کے پی ایس)

Comments are closed.