معاملہ35اے کا : نیشنل کانفرنس کے وفد کی گورنر سے ملاقات

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے11 رُکنی وفد نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر کی قیادت میں آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔
وفد نے دفعہ35 اے سے متعلق اپنے خدشات سے گورنر کو مطلع کیا۔وفد نے ریاست میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد انتظامیہ کو مزید تقویت بخشنے اور لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے لئے گئے فیصلوں کاخیرمقدم کیا۔وفد نے اُن کے پارٹی ممبران کی سلامتی سے متعلق خدشات سے بھی گورنر کو جانکاری دی۔انہوں نے سری نگر شہر اور کرگل ضلع کے ترقیاتی معاملات کے بارے میں بھی گورنر کو بتایا۔وفد نے زوجیلا ٹنل کی بروقت تکمیل پر بھی زور دیا۔
وفد نے بلدیاتی اداروں اور پنچائتوں کے انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ لینے کے لئے گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر نے علی محمد ساگر سے کہا کہ وہ ذاتی طور اس سلسلے میں لوگوں کو جانکاری دینے کے اقدامات کریںا ور اپنے پارٹی ممبران کو بھی اس کام کی تلقین کریں تا کہ ریاست میں زمینی سطح پر جمہوریت کو مزید مضبوط بنایاجاسکے۔
گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عنقریب کرگل کا دورہ کر کے وہاں اُن تمام معاملات کا جائیزہ لیں گے جو اُن کی نوٹس میں لائے گئے ہیں۔
وفد میں شمیم فردوس، قمر علی آخون، مبارک گُل، فیروز احمد خان، ناصر اسلم وانی، حاجی محمد سعید آخون، محمد عرفان شاہ، پیر آفاق احمد، بشیر احمد گنائی۔ غلام رسول نقوی اور حاجی حنیفہ جان بھی شامل تھے۔

Comments are closed.