گورنر نے جھیل ڈل کے معاملات سے نمٹنے کےلئے ماہرین کو مدعو کیا

سرینگر::راج بھون کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریاست میں گورنر راج کے نفاذ سے لے کر گورنر این این ووہرا نے دو میٹنگوں کا انعقاد کیا جس میں جھیل ڈل کی گنجانیت کو زیر بحث لایا گیا۔ان میٹنگوں میں فیصلہ لیا گیا کہ جھیل میں گھاس پھوس نکالنے کا عمل بلا کسی تاخیر کے جاری رہے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جھیل ڈل کے لئے مختلف مشینیں اور دیگر آلات کی خرید کے حوالے سے ایک منصوبہ مخلوط سرکار کے پاس التواءمیں پڑا تھا جسے گورنر نے 4 جولائی2018 کو منعقدہ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ کے دوران منظوری دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کی ہدایات کے تناظر میں لاو ¿ڈا نے 700 سے800 افراد کو21 جولائی2018 سے جھیل ڈل کی صفائی کے کام پر مامور کیا۔
ترجمان نے کہا کہ گورنر کے مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ جھیل ڈل کے تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران ڈل کے رکھ رکھاو ¿ کے لئے کی جارہی کوششوں کے باوجود اس شہرہ ¿ آفاق جھیل کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لئے بیرونی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے معاملہ کی سنجیدگی کے ساتھ پیروی نہیں کی گئی۔
اس ضمن میں گورنر این این ووہرا نے بحری فوج کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لانبہ کے ساتھ بات کی اور کہا کہ وہ ڈل اور وُلر جھیلوں کا سروے کرانے کے لئے ماہرین کی نشاندہی کرنے میں تعاون دیں۔اسی طرح انہوں نے اپنے مشیر بی بی ویاس سے کہاکہ وہ ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا کے چئیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش تریپاٹھی کے ساتھ بھی رابطے میں رہیں۔
بحری فوج کے سربراہ نے گورنر کو جانکاری دی کہ سابق چیف ہائیڈرو گرافر وائس ایڈمیرل (ریٹائرڈ) ایس کے جھا جموں وکشمیر حکومت کی جھیل ڈل کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ریاستی حکومت کی درخواست پر وائس ایڈمیرل ایس کے جھا اور راجیش تریپاٹھی نے30 اور31 جولائی کو سرینگر کا دورہ کر کے الگ الگ طور پر جھیل ڈل کے مسائل کا سروے کر کے جائیزہ لیا۔
گورنر نے راج بھون میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں وائس ایڈمیرل جھا اور شری تریپاٹھی نے اپنے اپنے تجربات سامنے رکھے۔ اس میٹنگ میں گورنر کے مشیر بی بی ویاس، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولا، وی سی لاو ¿ڈا ڈاکٹر اے ایچ شاہ نے بھی شرکت کی۔
راجیش جھا کی طرف سے پیش کئے گئے تجزیے کے مطابق جھیل ڈل کا رقبہ اصل22 مربع کلو میٹر سے سکڑ کر اب10 مربع کلو میٹر رہ گیا ہے اور مختلف آلودگیوں کی وجہ سے جھیل کے پانی کا معیار بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آبی چینلوں پر ناجائیز تجاوزات قائم کرنے اور پانی کا بہاو ¿ رُک جانے سے جھیل میں جل کھمب نامی گھاس کی بہتات پائی جاتی ہے جو کہ بڑے مسئلے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملبہ جمع ہونے اور غیر قانونی تجاوزات سے کئی مقامات پر جھیل کی گہرائی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور اس کی مجموعی صلاحیت40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھیل میں موجود900 ہاو ¿س بوٹس سے نکلنے والا ملبہ بھی جھیل کے لئے آلودگی کا ایک بڑا باعث ہے۔
جھیل ڈل کو درپیش مختلف چیلنجوں پر ہوئی تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ بحری فوج کے سربراہ سے مدد حاصل کی جائے تا کہ ڈل ۔ نگین جھیل کی بیتھی میٹرک سروے کرائی جائے جس سے ڈل کے مختلف حصوں میں کی جانے والی ڈریجنگ کے حوالے سے ڈاٹا بیس تیار کیاجاسکے۔
یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا کو ایک تازہ ڈی پی آر تیار کرنے کے لئے نوڈل کنسلٹنسنگ ایجنسی کے طور پر نامزد کرنے کے حوالے سے فوری تبادلہ خیال عمل میں لایا جائے۔یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ جھیل میں موجود 800 سے900 ہاو ¿س بوٹس سے نکلنے والے گندے پانی کو ٹھکانے لگانے کے لئے ہولڈنگ ٹینکس اور بائیو ڈائجسٹر لگانے کے امکانات کا جائیزہ لیا جائے۔ اس حوالے سے فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی محکمہ کے بی اگروال کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری کاروائی عمل میں لائیں۔
تبادلہ خیال میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ وی سی لاو ¿ڈا جھیل ڈل میں ایریسشن سرگرمی اضافہ کرنے کے لئے اضافی ایریٹرز لگانے کے لئے پروجیکٹ کا منصوبہ فوری طور سے تیار کریں۔
علاوہ ازیں وی سی لاو ¿ڈا سے کہا گیا کہ وہ جھیل ڈل کے لئے لازمی مشینری کی خرید سے متعلق ریاستی حکومت کے خالیہ فیصلے کی تمام جانکاری سی ایم ڈی، ڈی سی آئی کو دیں۔
وائس ایڈمیرل جھا جن کے پاس ہائیڈرو گرافی میں کئی دہائیوں کا تجربہ ہے، نے بھی ریاست میں آبی ذخائیر اور جھیلوں کو تحفظ دینے کےلئے لازمی اقدامات کے حوالے سے اپنی آراءسامنے رکھی۔
گورنر نے مکانات و شہری ترقی محکمہ کے فائنانشل کمشنر کے بی اگروال کو ہدایت دی کہ وہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کےلئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے چیف سیکرٹری بی وی آرسبھرامنیم سے کہا کہ وہ اس ضمن میں پیش رفت پر کڑی نگاہ رکھیں۔
گورنر نے چئیرمین ڈی سی آئی شری تریپاٹھی، وائس ایڈمیرل جھا اور بحری فوج کے سربراہ کا اُن کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ اس قیمتی آراءسے جھیل کے تحفظاتی اقدامات کو تقویت حاصل ہوگی اور ایک منظم نقش راہ کے ذریعے ایک مقررہ مدت کے اندر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ گورنر اس اہم پروجیکٹ کے حوالے سے چیف سیکرٹری کی رپورٹوں کی بنیاد پر ذاتی طور پر پیش رفت کا جائیزہ لیا کریں گے۔

Comments are closed.