کپوارہ شوٹ آئوٹ :جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت مکمل :پولیس

کپوارہ معرکہ آرائی :رائفل چھینے میں ملوث 2جنگجو جھڑپ میں جاں بحق :پولیس

کپوارہ شوٹ آﺅٹ کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ خمریال میں ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے جنگجو ﺅں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے ۔آئی جی کشمیر نے ایک انگریزی خبررساں ادرے کو بتایا ہے کہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجو مقامی ہیں ،جنکی شناخت ظہور احمد اور بلال احمد شاہ ساکنہ شاٹھ مقام کپوارہ کے بطور ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جنگجو کپوارہ میں اسلحہ چھینے کی واردات میں ملوث تھے ۔ادھر کپوارہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خد شات کے پیش نظر موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل کی گئیں ۔

پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا’ بعد دوپہر سیکورٹی فورسز نے خمریال میں ناکہ لگایا اور گاڑیوں کی تلاشی لی اس دوران جنگجوئوں نے ناکہ پارٹی پر فائرنگ شروع کی ۔ پولیس اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس دوران دو عساکر کو ہلاک کیا گیا۔ مہلوک عساکر کی شناخت بلال احمد شاہ ساکنہ شاٹھ مقام اور ظہور احمد کے بطور ہوئی ہے۔ جاں بحق دونوں جنگجو حزب المجاہدین کیلئے کام کر رہے تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔’

Comments are closed.