اننت ناگ :جنگجوئوں نے بنک گارڈ سے اسلحہ چھین لیا:پولیس

اننت ناگ :جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوئوں نے بنک سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا .باراک پورہ اننت ناگ میں بعد دوپہر نامعلوم جنگجو نمودار ہوئے ،جنہوں نے یہاں جموں وکشمیر بنک شاخ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا .

معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں نے مذکورہ بنک سیکورٹی گارڈ سے12رائفل چھین لی اور واردات انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے .معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ قصبہ اننت ناگ سے چھ کلو میٹر کی دوری پر پیش آیا.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز اہلکاروں نے علاقے کا گھیرا کیا اور حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی .

Comments are closed.