دفعہ 35Aاور 370عارضی قوانین ہے /سبرامنیم سوامی

6اگست کے روز شنوائی کے دوران 35Aکو ہٹانے کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے

سرینگر: بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ دفعہ 35Aاور آرٹیکل 370عارضی قانون ہے اور اُس کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر بھی آئین ہند سے حذف کیا جاسکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ 6اگست کو سپریم کورٹ میں شنوائی ہورہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس روز ڈویژن بینچ آرٹیکل 35Aکو آئین ہند سے حذف کرنے کا فیصلہ لیں گے۔ بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ دفعہ 35Aکو ہٹانا معمولی مسئلہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 35Aاور دفعہ 370عارضی قوانین ہے اور اُن کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر بھی آئین ہند سے حذف کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ عدالت میں 6اگست کو شنوائی ہو رہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اس روز ڈویژن بینچ اس قانون کو ختم کرنے کافیصلہ لیں گے۔

Comments are closed.