چیک چولند شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

سرینگریکماگست پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چولند گاﺅں میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس دوران کئی منٹوں تک دبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ دریں اثنا شمالی کشمیر کے لولاب علاقے میں مفرور عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی شوپیاں کے چولند گاﺅں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اس دوران گاﺅں میں محصور عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ حفاظتی حملے نے بھی جوابی کارروائی کی جس دوران کئی منٹوں کا دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں لو گ گھروںمیں سہم کر رہ گئے۔ پولیس ، فوج کی اضافی نفری طلب کرکے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دفاعی ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کو تلاش کرنے کیلئے چھ گاﺅں کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنگجوﺅں کی فائرنگ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ ادھر شمالی کشمیر کے لولاب گاﺅں میں پولیس اہلکار کی سروس رائفل چھیننے والوں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے قندھار لولاب اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments are closed.