غریب کنبہ کا راشن کارڈ منسوخ ،افراد خانہ دانے دانے کےلئے محتاج

سرینگر:؛شہر خاص میں خطہ افلاس سے نیچے گزر بسر کرنے والے ایک کنبہ کو سرکاری راشن سے محروم کردیا گیا ،کیونکہ مبینہ طور پر علاقے کے گھاٹ منشی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مذکورہ کنبے کا راشن کارڈ منسوخ کیا .

اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق شہر خاص کے مہاراج گنج علاقے میں رہائش پذ یر غلام حسن ڈار نامی شہری کا راشن کارڈ نامعلوم وجوہات کی بناپر گھاٹ منشی نے رد کیا ہے .

مذکورہ شہری خطہ افلاس سے نیچے گزر بسر کرتا ہے اور حال ہی میں کی گئی سروے کے تحت ایک راشن کارڈ (پی ایچ ایچ )زیر نمبر 490416جاری کیا گیا .

یہ راشن کارڈ تین کنبوں پر مشتمل کنبے کےلئے مہارج گنج راشن گھاٹ سے جاری کیا گیا ہے .تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھاٹ منشی نے یہ راشن کارڈ رد کیا ،جسکی وجہ سے یہ کنبہ اب دانے دانے کا محتاط ہوگیا ہے .

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ کنبہ خطہ افلاس سے زیادہ نیچے گزر بسر کررہا ہے اور بی پی ایل کے بجائے اس کنبے کےلئے آئی اے وائی راشن کارڈ ہونا چاہئے .

ان کا کہناتھا کہ جب انہوں نے علاقے راشن گھاٹ منشی سے اس حوالے سے بات کی تھی ،تو انہوں نے کوئی معقول جواب نہیں دیا بلکہ کہہ دیا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے.

اس سلسلے میں جب تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ٹیم نے محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں یہ معاملہ لایا ،تو یہ یقین دہانی کرائی کہ اگر کہیں کسی طرح کی کوتا ہی برتی گئی ،تو ضرور کارروائی کی جائیگی.

Comments are closed.