این آرسي معاملہ: آسام سرحد پر اضافی سیکورٹی فورس تعینات

این آرسي معاملہ: آسام سرحد پر اضافی سیکورٹی فورس تعینات

نئی دہلی، 31 جولائی : ناگالینڈ اور اروناچل پردیش نے آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی ) کے آخری مسودے میں 40 لاکھ لوگوں کے نام چھوٹنے کے بعد وہاں سے غیر قانونی پناہ گزینوں کی دراندازی پر روک لگانے کے لئے ریاست سے متصل سرحد پر اضافی سیکورٹی فورس تعینات کئے ہیں۔
ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کی حکومتوں نے غیر قانونی پناہ گزینوں کی دراندازی پر روک لگانے کے لئے کافی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے واسطے دونوں ر یاستوں میں داخل ہونے والے مقامات پر اضافی سیکورٹی فورس تعینات کئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما كھانڈو نے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائرکٹر جنرل کو سرحدی علاقوں میں کم از کم ایک ماہ تک گشت بڑھانے اور خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایات دی ہیں.ایک سرکاری ریلیز کے مطابق ناگالینڈ پولیس نے غیر قانونی پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لئے آسام کی سرحد سے متصل علاقوں میں اضافی فورس تعینات کئے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے تعاون سے حکومت چلا رہے ناگالینڈ کے وزیر اعلی نیفیو ریو نے پیر کو ایک عوامی تقریب میں کہا کہ کام کے لئے غیر قانونی پناہ گزین ریاست میں داخل ہوتے ہیں. انہوں نے ریاست کے لوگوں سے کہا کہ اگر وہ کام کرنا شروع کر دیں گے تو باہر والوں کو روزگار نہیں ملے گا اور اگر انہیں روزگار نہیں ملے گا تو وہ یہاں نہیں آئیں گے۔ناگالینڈ حکومت نے گرام کونسلوں سے بھی محتاط رہنے اور غیر قانونی پناہ گزینوں کو اپنی سر حد میں داخل نہ ہونے دینے کو کہا ہے۔

Comments are closed.