سرینگر :حکومت ہند نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت جموں وکشمیر میں نیا گور نر نامزد کرنے کا من بنا لیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دہائی تک ریاست میں گور نر کے عہدے پر فائز رہنے والے این این ووہرا کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔
نجی نیوز چینل این دی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دےتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جموں وکشمیر میں 82سالہ این این ووہرا کی جگہ دوسرے گور نر کو تعینات کیا جا رہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گور نر این این ووہرا کی مدت ختم ہونے جارہی ہے اور حکومت ہند اُنکی مدت میں توسیع نہیں کرے گی ۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سیکریٹری داخلہ اور موجودہ کمپٹرو لر اینڈ آڈٹر جنرل راجیو مہر ریشی کو این این ووہرا کی جگہ فائز کیا جانا متوقع ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیرمیں 20جون2018سے گور نر راج نافذ ہے ۔یہاں پی ڈی پی ،بھاجپا حکومتی اتحاد ٹوٹ جانے کے بعد گور نر راج نافذ ہو اتھا ۔
Comments are closed.