سرینگر:(کے پی ایس)::اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپویشن میں تعینات ملازمین نے منگل کے روز پریس کالونی سرینگر میں شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں ایس آر ٹی سی یارڈ بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایس آر ٹی سی ملازمین کو روزگار سے محروم کیا جارہا ہے ۔
سرینگرکی پریس کالونی میں درجنوں ایس آر ٹی سی ڈرائیوروں اور دیگر ورکرجمع ہوئے ،جہاں انہوں نے سوپور میں ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کو بند کرنے پر احتجاجی مظاہرے کئے ۔انہوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلہ سے ایس آر ٹی سی ملازمین کا روزگار متاثر ہورہا ہے جبکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے اُنکی گاڑیاں اپنی تحویل میں لیں اور ہماری تمام گاڑیوں کو ضبط کرکے بقول اُنکے ضلع پولیس لائنز پولیس رکھا گیا ۔ انہوں نے سوپور ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کو دوبارہ فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.