جموں کے مختلف علاقوں میں اسمگلروں کے خلاف پولیس کی کارروائی
260گرام ہیروں ن ضبط ،چار افراد گرفتار، کیس درج ، تحقیقات شروع
سرینگر/30جولائی: جموں میں منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے چار افراد کی گرفتاری لائی جبکہ ان کے قبضے سے 260گرام ہیرون ضبط کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران جموں شہر میں ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس دوران انہوں نے گاڑی کی تلاشی کے دوران وہاں سے 250گرام ہیرون ضبط کیا ۔ پولیس ذزائع کے مطابق ہیرون ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس نے دو اسمگلروں جاوید شاہ اور مدثر ساکنہ بارہمولہ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے پولیس نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اسی دوران ایک اور کارروائی میں ادھم پورہ پولیس نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک اسمگلر کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے قبضے سے چھ گرام ہیرون ضبط کیا جبکہ اس طرح کی ایک اور کارروائی میں سدرھر جموں میں پولیس نے خصوصی ناکے کے دوران مزید ایک اسمگلر کی گرفتاری عمل میں لائی اور س کے قبضے سے بھی چار گرم ہیرون ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے تمام واقعات کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
Comments are closed.