اونتی پورہ میں غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے کیا کیس درج
سرینگر/30جولائی: حاجن میں ایک شخص دوران مرمت برقی رو کی لائن چھوجانے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ اونتی پورہ میں ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں حاجن بنگر محلہ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب 45سالہ محمد شفیع لون ولد غلام محی الدین لون اپنے گھر میں دوران مرمت بجلی کرنٹ لگنے سے دھڑام سے زمین پر گر پڑا ۔ اس موقع پر اہلخانہ نے اگرچہ مذکورہ شخص کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ محمد شفیع کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت علاقہ میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے نتیجے میں وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی مذکورہ شخص کو تجہیز و تکفین کے بعد سپرد خاک کیا گیا ۔ ادھر ضلع پلوامہ کے اوتنی پورہ علاقے میں آج صبح ایک غیر ریاستی شخص جس کی نعش پائی گئی مذکورہ شخص کی شناخت شیو چرن ساکنہ بہار کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے ۔
Comments are closed.