کپوارہ (کے پی ایس )::کاچہامہ کپوارہ میں نامعلوم افراد نے گجر ہوسٹل میں زیر تعلیم طالب علم کو اغوا کرکے زد کوب کیا اور قریب المرگ پہنچا دیا .اس سسلسلے میں تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گوجر طبقہ سے وابستہ طالب علم کو اغوا کیا .
معلوم ہوا ہے اویس احمد خان ولد پرویز احمد خان نامی طالب علم کو نامعلوم افراد نے اُس وقت اغوا کیا جب وہ گھر سے گوجر ہوسٹل کپوارہ کی طرف جارہا تھا .
بتایا جاتا ہے اوئیس جوہی کرالہپورہ پہنچا تو اس کو ایک گاڑی میں بٹھا کر اغوا کیا گیا .اوئیس کے والد کے مطابق اویس کو چوکیبل میں کسی گاڑی والے نے دیکھا اور اوئیس کے والد کو فون کرکے بتایا کہ اسکی حالت خراب ہے ،آپ جلدی آجائو.انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو زخمی حالت میں پایا اور کرالہپورہ اسپتال پہنچادیا ،جس کے بعد اُسے کپوارہ اسپتال منتقل کیا گیا .
انہوں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی خدشات کا اظہار کیا.ادھر پولیس کا کہناہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی.(کے پی ایس )
Comments are closed.