ڈاکٹر جاوید اقبال صدر،اعجاز احمد ککرو سینئر نائب صدر اور جاوید ماٹجی جنرل سیکریٹری منتخب
سرینگر : جموںو کشمیر اردو کونسل کے انتخابات میں معروف معالج، قلمکار اور کالم نویس ڈاکٹر جاوید اقبال کو صدر اور جاوید ماٹجی کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ اعجاز احمد ککرو سینئر نائب صدر بنائے گئے جبکہ پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی اور ڈاکٹر مشتاق گنائی کونسل کے نائب صدور ہونگے جاوید کرمانی اور صوفی علی محمد بالترتیب سیکریٹری اطلاعات اور سیکریٹری مالیات منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر اردو کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس صدر دفتر سرینگر پرمنعقد ہوا۔جس میں تین سال کے لئے اُردوکونسل کی نئی باڑی تشکیل دی گئی۔کونسل کے لئے تمام عہدداران کا انتخاب بہ اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا ان انتخابات کی عمل آوری کے لئے ایڈوکیٹ عبد رشید ہانجورہ کی قیادت میںتین رکنی الیکشن بورڑ تشکیل دیا گیا تھا جس میں ناظم نذیر اور بشیر احمد شاہ شامل تھے۔نامور دانشور ادیب قلمکاراور ماہر طبیعات ڈاکٹر جاوید اقبال کو اتفاق رائے کے ساتھ اردو کونسل کا صدر منتخب کیا گیا جب کہ ماہر اقبالیات اعجاز احمد ککرو کو سینیرنائب صدر،معروف اسکالر پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی اور ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی کو نائب صدور کی ذمہ داری سونپی گئی۔معروف قلمکار اور سماجی کارکن جاوید ماٹجی کو ایک دفعہ پھر کونسل کا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ماہر تعلیم جاوید کرمانی کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر نامزد کیا گیا جبکہ معروف صحافی ناظم نذیر کو معاون مقرر کیا گیا۔صوفی علی محمد کو سیکریٹری مالیات مقرر کیا گیا جبکہ نثارالکریم معاون مقرر کئے گئے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ایڈوکیٹ عبدارشید ہانجورہ بدستورکونسل کے قانونی مشیراور چیف آرگنائزرکے بطور کام کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے ایک پبلی کیشن ونگ تشکیل دی گئی اور مشتاق الحق سکندر کو اس ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ شبیر ماٹجی اور روحی سلطانہ ان کے معاونین ہونگے۔ایک اہم پیش رفت کے بطور مختلف اضلاع کے لئے کارڑینٹر مقرر کئے گئے جسمیںشہباز ہاکباری کو بانڈی پورہ،نذیر احمد قریشی کو کپوارہ،بشیر احمد شاہ کو بارہمولہ،پیر نجم الدین کو گاندربل، عبداشکور کو سرینگر کی ذمہ داری سونپی گئی ۔اس دوران اُردو کونسل کے اہداف مقرر کرنے اور کام و کاج پر نظررکھنے کے لئے ایک ایڈوایزری بورڈ کو تشکیل دیا گیا کونسل کے سابق صدر اور معروف ادیب جان محمد آزاد کو بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر رفیق مسعودی، غلام نبی واراور شوکت احمد بٹ اس کے ممبر ہونگے،اجلاس کے آخر پر ایک قرار دادکے ذریعے جان محمد آزاد کی قیادت والی کونسل کی پرانی باڑی کی کارکردگی کو سراہا گیا۔جب کہ نئی باڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخبہ صدر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ مجموعی طور ان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا انہوں نے ممبران کو یقین دلایا کہ صدر کی حیثیت سے وہ سبھی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اردو زبان کے تحفظ اور فروغ کے لئے زندگی کے سبھی شعبوں سے وابستہ افراد کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل نو منتخبہ سینئر نائب صدر اعجاز احمد ککرو نے دور اور نزدیک سے آئے ہوئے سبھی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور انتخابات کو احسن طریقے پر منعقد کرانے پر ایڈوکیٹ اے۔آر۔ ہانجورہ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.