منشیات کے خلاف پولیس کی جنگ جاری

لنگیٹ اور ہندوارہ میں گرفتاریاں ، منشیات ضبط کیس درج

سرینگر/29جولائی سرینگر پولیس نے ایک منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے فکی ضبط کی جبکہ ہندوارہ میں پولیس نے غیر قانونی ادویات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ادویات ضبط کرکے سملگر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ٹورسٹ پولیس سرینگر کو جے پور کے ایک سیاح کی جانب سے موصولہ تحریری شکایت میں سیاح نے دعویٰ کیا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور غیر قانونی طور پر فکی بیرون ریاست سمگل کرنے کی فراق میں ہے شکایت موصول ہونے کے فورا بعد پولیس نے حرکت میں آکر تحقیقات شروع کی جس دوران پویس نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو مشکوک حالت میں پایا جس دوران پولیس نے اس کی گاڑی کی تلاشی لی اور ایک کلو گرام فکی ضبط کی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کوٹھی با غ پولیس سٹیشن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 68/2018زیر دفعہ 8/15درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ ادھر ہندوارہ میں پولیس کو غیر قانونی ادویات کی سمگلنگ کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس پر عمل کرکے پولیس نے کئی جگہوں پر ناکے لگائے اس دوران کھر و پُل کے نزدیک ناکہ کے دوران پولیس نے ایک شخص کو مشکوک حالات میں پاکر اس کی تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 45ادویات کی پٹیاں ضبط کی جن کے خریدوفروخت پر سرکار نے پابندی لگائی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک شخص نثار احمد ساکنہ لنگیٹ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر304/2018زیر دفعہ 8/22این ڈی پی ایس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

Comments are closed.