پاکستان کا طریقہ انتخاب بہتر ،شفاف اور قابل اعتماد
بھارت میں بھی بیلٹ پیپرز استعمال کرے: راہول گاندھی
سی پی آئی ایم، اے اے پی، ایس پی اور بی ایس پی نے بھی یہی مطالبہ کیا
نئی دہلی:۲۷،جولائی: کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے پاکستان کے طریقہ انتخاب کو بہتر ،شفاف اور قابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت لوک سبھا کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بجائے پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرے۔ادھر دیگر سیاسی جماعتوں جن میں سی پی آئی ایم، اے اے پی، ایس پی اور بی ایس پی سمیت دیگر شامل ہیں،نے بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔کشمیر نیوز نیٹ ورک مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارت لوک سبھا کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بجائے پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان میں انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ہیں ویسے ہی بھارت میں انتخابات کے لیے بھی استعمال کیے جائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے، اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب لوک سبھا انتخابات میں بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ دیگر بھارتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی کیا گیا جن میں سی پی آئی ایم، اے اے پی، ایس پی اور بی ایس پی سمیت دیگر شامل ہیں۔عام آدمی پارٹی کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم سے دھاندلی کی گنجائش زیادہ ہے جس سے بھارتی جتنا پارٹی فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
Comments are closed.