گوالے دودھ کوچھوڑ کر کرتے ہیں پیشاب کا کاروبار
سرینگر/27جولائی : راجستھان میں گائے کے پیشاب کا کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے جس کے نتیجے میں دودھ کا کاروبار کرنے والے گوالے اب پیشاب کے کاروبار آئی پر زیادہ دھیان دے رہے ہیں اور پیشاب کی ڈیمانڈ اس قدر بڑگئی ہے کہ دودھ سے مہنگا پیشاب ہوگیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق راجستھان میں گائے کا کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے اور گوالے دودھ کا کاروبارچھوڑ گاؤ موتر کا کاروبار کررہے ہیں۔راجستھان کے دیہی علاقوں جن میں رام نگر، مراٹھ پور، کرشنا گھاٹ ، وجے پور ، و دیگرعلاقوں کے دیہی لوگ جو پشو پالن کے کام میں زیادہ شامل ہیں نے اب دودھ کا کاروبار چھوڑ دیا ہے کیوں کہ دودھ کی قیمت بازاروں میں 25روپے فی لیٹر ہے جبکہ گائے کا پیشاب 35روپے میں فروخت کیا جاتا ہے ۔گائے کے پیشاب کا استعمال ہندودھرم میں عقیدت کے طور پر کیا جاتا ہے ۔ اور اس کا استعمال بہت ہی کم ہوا کرتا تھا تاہم اب اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس وجہ سے گاؤ موتر کا کاروبار پھیل رہا ہے ۔ اور اب بڑی بڑی کمپنیاں بھی اس تجارت میں پیسہ لگارہے ہیں اور باضابطہ طور پر برانڈ کمپنیوں کے ڈبوں میں پیک کرکے دیگر ریاستوں کو بھی سپلائی کیا جاتا ہے ۔
Comments are closed.