آندھی اور طوفان پر نیشنل کانفرنس کو ماتم گورنرسے متاثرین کی فوری امدادکاری کی اپیل
آندھی اور طوفان پر نیشنل کانفرنس کو ماتم
گورنرسے متاثرین کی فوری امدادکاری کی اپیل
سرینگر 26جولائی: نیشنل کانفرنس نے وادی ، خطہ چناب اور پیرپنچال کے کئی علاقوں میں قہرانگیز آندھی ،تیز بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں ہوئے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ پارٹی کے ریاستی ترجمانِ جنید عظیم متو نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی امداد کی جائے اور ساتھ ہی جن لوگوں کے مکانات، میوہ باغات اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اُن کی مالی معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وادی سمیت خطہ پیر پنچال کے اور چناب میں بھی کئی مکامات پر موسم کی قہرسامانیوں سے زبردست نقصان پہنچا ہے، کئی لوگوں کے مکانات ناقابل رہائش ہوگئے ہیں ۔ ترجمان نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ جن لوگوں کے مکان قابل رہائش نہیں رہے ہیں اُن کے قیام و طعام کا بندوبست فوری طر کرایا جائے تاکہ ان متاثرین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments are closed.