اقتدار میں آنے کے بعد کرکٹر سے سیاست داں بنے عمران خان نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتوں میں خاصا دلچسپی دکھاتے ہوئے بلیم گیم کو ختم کرنے کی بات کہی ہے۔ اسلام آباد میں اپنے قوم کوخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا’’ ہم ہندوستان کے ساتھ رشتہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر وہاں کے لیڈران بھی ایسا ہی چاہتے ہوں تو۔ پاکستان کے بلوچستان سے ایک دوسرے پر الزا م لگانے کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر یہ دونوں ممالک کے درمیان جاری رہا‘‘۔
عمران خان کے اس خطاب پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مشہور اداکار رشی کپور نے ٹویٹ کر کے ان کی تعریف کی ہے۔ تو وہیں آ پ کو بتا دیں کہ رشی کپور آج کل اپنی فلم ’ملک‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ رشی کپور نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ ’’ بہت خوب کہا عمران خان، میں گزشتہ دو دنوں سے ہندوستان۔ پاکستان کے بارے میں سارے چینلز سے یہی بول رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے ’ملک‘ اور میرے ’ ملک‘ کے آپسی رشتوں کو بہتر بنائیں گے۔
قابل غور ہے کہ رشی کپور اپنی فلم’ ملک‘ کے پروموشن کے سبب کئی مرتبہ یہ کہتے ہوئے نظر آئے ہیں کہ اگر شمالی کوریا اور امریکہ آپس میں اپنے تنازعہ کو ختم کر سکتے ہیں تو ہندوستان اور پاکستان کیوں نہیں؟ ہم کیوں نہیں کر سکتے کہ ساتھ بیٹھیں اور سالوں سے چلے آ رہے تمام مسائل کا حل نکالیں؟ کیا ہم لوگ ہمیشہ ایسے ہی آپس میں لڑتے رہیں گے؟
آپ کو بتا دیں کہ ’ملک‘ میں رشی کپور کے ساتھ تاپسی پنو، پریتیک ببر، رجت کپور اور نینا گپتا بھی ہیں اور یہ فلم 3 اگست کو ریلیز ہوگی۔
Comments are closed.