پارٹی صدر غلام احمد میر کی مختلف پارٹی وفود سے ملاقات

تنظیمی امورات پر کانگریس کی مشاورت جاری

سرینگر:۲۶،جولائی: ریاستی کانگریس نے تنظیمی امورات کے سلسلے میں مشاورت کاسلسلہ جاری رکھا ،جس دوران پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگرپر مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کی ۔کے این این کو معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کی تنظیمی امورات کی ایک جائزہ میٹنگ سرینگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر واقع مولا نا آزاد روڑ پر منعقد ہوئی ،جسکی صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کی ۔ترجمان نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں پارٹی تنظیمی امورات وسرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ۔اس جائزہ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس میٹنگ میں پی ڈی پی ،بھاجپا کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔پارٹی صدر غلام احمد میر نے الزام عائد کیا کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث کشمیرکی صورتحال بد سے بدتر ہوئی ۔اس میٹنگ میں سینئر کانگریس لیڈر تاج محی الدین ،عبد الرشید ڈار ،محمد انور بٹ ،فاروق اندرابی اور دیگر لیڈران وعہدیداراں نے شرکت کی ۔اس میٹنگ کے دوران لنگیٹ ،پٹن ،بارہمولہ اور زڈی بل سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداراں نے پارٹی صدر سے ملاقات کی ،جس دوران انہوں نے تفصیلی میمورنڈم پارٹی صدر کو پیش کیا ۔لیڈران و عہدیداراں نے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی فقدام کے بارے میں خدشات کا بھی اظہار کیا۔
پارٹی صدر غلام احمد میر کی مختلف پارٹی وفود سے ملاقات
سرینگر:۲۶،جولائی:کے این این/ ریاستی کانگریس نے تنظیمی امورات کے سلسلے میں مشاورت کاسلسلہ جاری رکھا ،جس دوران پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگرپر مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کی ۔کے این این کو معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کی تنظیمی امورات کی ایک جائزہ میٹنگ سرینگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر واقع مولا نا آزاد روڑ پر منعقد ہوئی ،جسکی صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کی ۔ترجمان نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں پارٹی تنظیمی امورات وسرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ۔اس جائزہ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس میٹنگ میں پی ڈی پی ،بھاجپا کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔پارٹی صدر غلام احمد میر نے الزام عائد کیا کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث کشمیرکی صورتحال بد سے بدتر ہوئی ۔اس میٹنگ میں سینئر کانگریس لیڈر تاج محی الدین ،عبد الرشید ڈار ،محمد انور بٹ ،فاروق اندرابی اور دیگر لیڈران وعہدیداراں نے شرکت کی ۔اس میٹنگ کے دوران لنگیٹ ،پٹن ،بارہمولہ اور زڈی بل سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداراں نے پارٹی صدر سے ملاقات کی ،جس دوران انہوں نے تفصیلی میمورنڈم پارٹی صدر کو پیش کیا ۔لیڈران و عہدیداراں نے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی فقدام کے بارے میں خدشات کا بھی اظہار کیا۔

Comments are closed.